counter easy hit

بابری مسجد کیس: سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرلیںگے، ہندو تنظیم

نئی دہلی: بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم تاریخی بابری مسجد کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی۔

Babri Masjid Case: Supreme Court's decision will be accepted, Hindu organizationبھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں متعین غیرملکی سفارت کاروں کے50رکنی گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آر ایس ایس اور بھارت کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی 2الگ الگ تنظیمیں ہیں تاہم دونوں مختلف معاملات پر ایک دوسرے سے مشاورت کرتی ہیں۔ انڈیا فائونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت سے سفارتی نمائندوں کی ملاقات کیلیے منعقدکی گئی تھی۔ جس میں بھارت کے شہری ہوا بازی کے وزیر جیانت سنہا نے بھی شرکت کی۔ اس سوال کے جواب کہ آیا بابری مسجد تنازع کا سپریم کورٹ کا فیصلہ آئندہ انتخابات سے قبل آسکتا ہے، موہن بھگوت نے کہا کہ عدالت اس بارے میں ایک رولنگ دے گی اور آر ایس ایس اس پر عمل کرے گی۔