counter easy hit

اظہر علی گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات نہ پا سکے

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات نہ پا سکے۔ اظہر علی نے انگلینڈ میں فٹنس کی بحالی کے لیے انگلینڈ میں چار ہفتے کے پروگرام میں حصہ لیا تھا۔

Azhar Ali could not get rid of the knee problemاظہر علی سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہونے کے بعد فٹنس بحالی کے لئے اظہر علی انگلینڈ چلے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کے گھٹنے کی تکلیف مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکی ہے۔ وہ پہلے سے کچھ بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن تکلیف سے نجات نہیں پا سکے۔ اظہر علی اپنی رپورٹس کے ساتھ پی سی بی کے میڈیکل پینل سے مشاورت کریں گے اور اس کے بعد ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کریں گے۔ اظہر علی فٹنس کی بحالی کا پروگرام مکمل کرنے کے بعد آج شب وطن واپس پہنچیں گے۔