counter easy hit

انصاف آپ کی دہلیز پرکے تحت ضلع ننکانہ میں عمل درآمدکیاجارہا ہے، محمد اعظم جوئیہ

 Azam Joiya

Azam Joiya

ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری)انصاف آپ کی دہلیز پرکے تحت ضلع ننکانہ میں عمل درآمدکیاجارہا ہے۔اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے ۔ ایڈوائزر وفاقی محتسب محمد اعظم جوئیہ انصاف آپ کی دہلیز پرکے تحت ضلع ننکانہ میں عمل درآمدکیاجارہا ہے۔اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے ۔ آنے والے وقت میں توقع کی جاتی ہے کہ یہ نظام بہتر سے بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایڈوائزر وفاقی محتسب محمد اعظم جوئیہ نے آج ڈی سی او کمیٹی روم میں کھلی کچہری کے دوران کیا۔اور اس موقع پر 30سے زائد شکایات سنی اور موقع پر ہی فیصلہ سناکر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی پالیسی اور رہنمائی کے مطابق تحصیل/ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز میں شکایات کی تفتیش کرکے موقع پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔اور شکایات کندگان اور ایجنسی/محکمہ کے نمائندگان کا موقف کی چھان بین کرکے پندرہ دن کے اندر ہر شکایت کی تکمیل کی جاتی ہے۔اس موقع پرنعیم اشرف پرائیویٹ سیکرٹری ایڈوائزوفاقی محتسب،نمائندہ ایکسیین واپڈا خالد بھٹی، ایس ڈی او واپڈاسٹی ننکانہ محمد فاروق،ایس ڈی او سیدوالہ محمد حسن،اعجاز احمد بل آفیسر سوئی نادرن گیس شیخوپورہ کے علاوہ شکایات کندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی