counter easy hit

تہلکہ خیز خبر : شہباز شریف ’ اے پی سی ‘ کے احتجاج میں کیوں نہ جا سکے اور اس وقت کہاں ہیں؟ عمران خان کی تیسری شادی کی خبر بریک کرنے والے صحافی ’’ عمر چیمہ ‘‘ نے بڑا انکشاف کرد یا

اسلام آباد؛ عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف گرینڈ

اپوزیشن الائنس کا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سامنے احتجاج جاری ہے۔شہباز شریف کے اسلام آباد نہ پہنچنے کی وجہ خرابی موسم کو قرار دیا گیا اور مسلم مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہباز شریف موسم خراب ہونے کے باعث اسلام آباد نہیں پہنچ سکے تاہم معروف صحافی عمر چیمہ نے اس پر ایسی بات کہہ دی ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔عمر چیمہ نے مریم اورنگزیب کے بیان پر یک جملہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ”موسم کی خرابی یا نیت کی خرابی؟؟؟“ عمر چیمہ کی اس ٹویٹ کے بعد مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے اور دونوں جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن کی ریلی میں محمود اچکزئی،راجہ پرویز اشرف،مشاہداللہ خان،یوسف رضا گیلانی ،عبدالغفور حیدری و دیگر بھی شریک ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین بھی الیکشن کمیشن کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔اپوزیشن رہنماؤں کاالیکشن کمیشن کے دفتر کے باہراحتجاج جاری ہے اورنعرے بازی بھی کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کومستردکرتے ہیں، الیکشن کمیشن کوذمےداری پوری

نہیں کرنے دی گئی، پوری قوم الیکشن کےخلاف سراپااحتجاج ہے،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مضبوط اپوزیشن کیلئے پارلیمان میں سب کو آمادہ کریں گے،دھاندلی شدہ الیکشن پراحتجاج ہماراحق ہے، ضروری ہے اشتعال کے بجائے جمہوری طریقہ اختیارکریںاور اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن مستعفی ہو۔سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے علامتی احتجاج ابتداہے۔