counter easy hit

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کیلیے سول سیکریٹریٹ لاہور کے باہر عوامی تحریک کا احتجاج

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے درجنوں کارکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کے لیے سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔

Awami Tehrik protest outside the Civil Secretariat Lahore for the Model Town incident reportسانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن جوڈیشل رپورٹ کے حصول کے لیے لاہور میں سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔ اس دوران حکومت کے خلاف اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے حصول کے لیے نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے سول سیکرٹریٹ کے داخلی دروازے عام شہریوں کے لیے بند کر دیے ہیں جب کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ 3 روز میں لواحقین کے حوالے کرنے اور 30 روز میں پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کردی تھی۔