counter easy hit

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس؛ سرکاری وکیل کی بے جا مداخلت پر فاضل جج برہم

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس؛ سرکاری وکیل کی بے جا مداخلت پر فاضل جج برہم

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل کی بے جا مداخلت پر فاضل جج برہم ہوگئے۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق پولیس کے مقدمے کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عوامی تحریک کے وکلاء نے استغاثہ کے […]

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل مار گرایا

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل مار گرایا

ریاض: سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورس نے نجران پر حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچے سے قبل ہی تباہ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے سرحدی علاقے نجران پر داغے گئے میزائل کو فضاء میں ہی ناکارہ بنادیا۔ تباہ ہونے والے میزائل […]

نائب امریکی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان؛ کرنل جوزف کے معاملے پر بات چیت

نائب امریکی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان؛ کرنل جوزف کے معاملے پر بات چیت

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی جس میں کرنل جوزف کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور […]

کراچی لوڈ شیڈنگ؛ کے الیکٹرک کو جتنی گیس چاہیے اسے ملے گی، وزیر اعظم

کراچی لوڈ شیڈنگ؛ کے الیکٹرک کو جتنی گیس چاہیے اسے ملے گی، وزیر اعظم

کراچی: وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے مسائل حل کردیئے ہیں اور آج سے کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرِصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ محمد زبیر، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی […]

منشیات کی اسمگلنگ؛ بنگلا خاتون کرکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

منشیات کی اسمگلنگ؛ بنگلا خاتون کرکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈھاکا: بنگلادیش میں ایک خاتون کرکٹر منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔ بنگلادیش میں ایک خاتون کرکٹر نزرین خان مکتا کو 14 ہزار ’یابا پلز‘ کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا، نشہ آور گولیوں کا یہ نام مقامی طور پر ’میتھامفٹامائن ٹیبلٹ‘ کے لیے استعمال ہوتا ہے، ڈھاکا پریمیئر لیگ میں فرسٹ گریڈ کرکٹ کھیلنے والی […]

خاتون پرستار کا دھونی سے اظہار محبت

خاتون پرستار کا دھونی سے اظہار محبت

پونے:  راجستھان رائلز کے خلاف میچ کے دوران چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے ایک لڑکی نے محبت کا اظہار کر ڈالا۔ اگرچہ مہندرا سنگھ دھونی نہ صرف شادی شدہ بلکہ ایک بیٹی کے باپ بھی ہیں مگر اب بھی کئی لڑکیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ پونے میں میچ کے دوران کیمرہ مین نے […]

محمد وسیم ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کیلیے 15 جولائی کو متھالین سے مقابلہ کریں گے

محمد وسیم ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کیلیے 15 جولائی کو متھالین سے مقابلہ کریں گے

لاہور: پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلیے 15جولائی کو ملائیشیا میں جنوبی افریقن باکسر موروئی متھالین کیخلاف فائٹ کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت میں محمد وسیم کا کہنا ہے کہ میں نے ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل جیت رکھا ہے اور اس کا کامیاب دفاع بھی کیا […]

لارڈز میں ڈیبیو؛ سعد علی نے سنچری کا خواب آنکھوں میں بسالیا

لارڈز میں ڈیبیو؛ سعد علی نے سنچری کا خواب آنکھوں میں بسالیا

کراچی: سعد علی کی آنکھوں میں بھی لارڈز میں سنچری کا خواب جگمگانے لگا۔ سعد علی کا دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ ڈیبیو متوقع ہے، انھوں نے اس سیزن میں قائد اعظم ٹرافی کا اختتام ٹاپ اسکورر کے ساتھ کیا، اس دوران انھوں نے 68.35 کی ایوریج اور 72.55 کے اسٹرائیک ریٹ سے 975 رنز اسکور […]

دورۂ برطانیہ؛ بلند حوصلہ قومی کرکٹ ٹیم کی لندن روانگی

دورۂ برطانیہ؛ بلند حوصلہ قومی کرکٹ ٹیم کی لندن روانگی

لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں بلند عزائم کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لینے کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئی، پہلا ٹیسٹ آئرلینڈ سے ڈبلن میں 11 سے 15 مئی تک ہوگا، میزبان ٹیم اپنی تاریخ […]

جیو ملازمین تنخواہ کیس؛ میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی

جیو ملازمین تنخواہ کیس؛ میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی

اسلام آباد: جیوملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس میں میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر معافی مانگ لی۔ سپریم کورٹ میں جیو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جیو نیٹ ورک کے مالک میر شکیل الرحمان عدالت میں پیش ہوئے اور گزشتہ پیشی پر حاضر نہ ہونے کی […]

جنوبی کوریا نے اپنے ’پروپیگنڈا لاؤڈ اسپیکرز‘ بند کرنے کا اعلان کردیا

جنوبی کوریا نے اپنے ’پروپیگنڈا لاؤڈ اسپیکرز‘ بند کرنے کا اعلان کردیا

سیئول: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی سرحد پر پروپیگنڈا کے غرض سے نصب درجنوں لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی کا باعث بننے والے معاملات پر تیزی سے گفت و شنید کا سلسلہ جاری ہے اور کئی اختلافی مسائل […]

کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامر خان کے حوالے کروں گا، عمران خان

کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامر خان کے حوالے کروں گا، عمران خان

لندن: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں معروف باکسر عامر خان کے حوالے کروں گا۔ برطانیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اقتدار کی کرسی کے بغیر ہی عوامی […]

معروف فن کار انور مقصود نے متنازع ویڈیو پر معافی مانگ لی

معروف فن کار انور مقصود نے متنازع ویڈیو پر معافی مانگ لی

کراچی: معروف فن کار انور مقصود نے ایک سندھی کے حوالے سے متنازع مزاحیہ ویڈیو بنانے پر معافی مانگ لی۔ انور مقصور سوشل میڈیا پر انوار نامہ کے نام سے سیریز پروگرام کرتے ہیں۔ معروف فن کار نے سیریز میں ’ایک سندھی کے انٹرویو‘ کے نام سے مزاحیہ پروگرام کیا۔ اس پروگرام پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا […]

ریما نے سرجری کے بعد شوبز میں دوسری اننگز کا آغاز کردیا

ریما نے سرجری کے بعد شوبز میں دوسری اننگز کا آغاز کردیا

لاہور: معروف اداکارہ ریما نے سرجری کے بعد شوبز میں دوسری اننگز کا آغاز کردیا، ایک طرف ٹی وی کمرشلز جاری ہیں تو دوسری جانب سلور اسکرین پر بھی جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ریما نے شوبز میں واپسی کے لیے امریکا میں چہرے ، ناک اورہونٹوں کی سرجری کروائی ہے ، جس […]

فنکار کو کسی بھی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں، مومل شیخ

فنکار کو کسی بھی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں، مومل شیخ

لاہور: اداکارہ و ماڈل مومل شیخ نے کہا ہے کہ جس طرح فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اسی طرح سچے فنکاروں کوفلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے مومل شیخ نے کہاکہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تواس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اور […]

رابی پیرزادہ نے میرا کو منہ توڑ دینے کی دھمکی دے دی

رابی پیرزادہ نے میرا کو منہ توڑ دینے کی دھمکی دے دی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بطورہیروئن اپنے کیرئیر کی پہلی فلم ’’ شورشرابا ‘‘ کی ریلیزسے قبل سینئر اداکارہ میرا کو منہ توڑ دینے کی دھمکی دے ڈالی۔ بات کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ پہلے ہی اداکارہ میرا جیسی بہت سی اداکاراؤں کی بدولت پاکستان فلم انڈسٹری کا امیج بہت متاثر ہوچکا ہے۔ اگرانھوں […]

نچلی ذات سے متعلق توہین آمیز بیان؛ سلمان خان مقدمہ ختم کرانے سپریم کورٹ پہنچ گئے

نچلی ذات سے متعلق توہین آمیز بیان؛ سلمان خان مقدمہ ختم کرانے سپریم کورٹ پہنچ گئے

نئی دہلی: بھارتی اداکار سلمان خان نے ہندوؤں کی نچلی ذات والمکی کے خلاف متنازع الفاظ استعمال کرنے کے مقدمے کو ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ دبنگ خان کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں، سلو میاں کبھی کالے ہرن کے کیس میں عدالت کے چکر لگاتے ہیں تو کبھی […]

ایک سال میں دو مرتبہ کروڑوں کی لاٹری جیتنے والا امریکی

ایک سال میں دو مرتبہ کروڑوں کی لاٹری جیتنے والا امریکی

میسا چیوسیٹس: امریکا کے ایک شہری کا نصیب ایسا چمکا کہ رواں سال کے 4 ماہ میں اس نے لاٹری کا ٹکٹ دو مرتبہ جیتا ہے، ہر بار اسے 10 لاکھ ڈالر کی رقم انعام میں ملی جو مجموعی طور پر 20 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔ امریکی ریاست میساچیوسیٹس کے ایک شہر میتھیون سے تعلق رکھنے […]

صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق

صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق

صوابی: شیواہ اڈا کے قریب نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ صوابی کے علاقے شیواہ اڈا میں نامعلوم مسلح افراد نے خان عرف شینو نامی خواجہ سرا کے گھر پر حملہ کردیا۔  فائرنگ کے نتیجے میں خان عرف شینو موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے […]

پلاسٹک کنٹینر میں پھنسا کچھوا برسوں بعد بھی زندہ سلامت

پلاسٹک کنٹینر میں پھنسا کچھوا برسوں بعد بھی زندہ سلامت

لندن: کئی برس سے پلاسٹک کے کنٹینر میں پھنسا کچھوا سمندر کے گہرے پانی میں زندہ تیرتا رہا۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں رپورٹ ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غوطہ خور مشکل میں پھنسے ایک کچھوے کی مدد کررہے ہیں۔ غوطہ خوروں نے بتایا وہ گہرے پانی میں تیر رہے تھے کہ […]

شیشے جیسے مینڈک کی تصویرجاری

شیشے جیسے مینڈک کی تصویرجاری

لاہور: امریکی وائلڈ لائف فوٹو گرافر جیمی کیولبراز نے ایک ایسے مینڈک کی تصویر جاری کی ہے جس کا پیٹ شیشے کی مانند ہے اور اس کے آرپار دیکھنا ممکن ہے۔ جیمی نے یہ تصویر ایکواڈور کے جنگلات میں بنائی ہے ، اس تصویر میں گلاس فراگ کے نہ صرف اندرونی جسمانی اعضا کو دیکھا […]

سوئٹزرلینڈ میں اوپن ایئر ہوٹل

سوئٹزرلینڈ میں اوپن ایئر ہوٹل

لاہور: سوئٹزرلینڈ میں ایسا انوکھاہوٹل موجود ہے جہاں نہ کوئی دیوار ہے اور نہ ہی چھت ،جی ہاں سوئٹزرلینڈ کے پہاڑوں پر ساڑھے 6 ہزار فٹ کی بلندی پر قائم کیا گیا یہ ہوٹل اوپن ایئر ہے جبکہ اس ہوٹل میں روشنی کیلئے صرف دو لیمپ اور سونے کیلئے ایک بیڈ ہے۔ دی نَل سٹرن […]

جان کے خطرے کا شکار افراد سے سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

جان کے خطرے کا شکار افراد سے سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جان کے خطرے کا شکار افراد سے سیکیورٹی واپس نہ لینے اور تمام صوبوں کو سیکیورٹی فراہمی کا فارمولا ایک ہفتے میں طے کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے غیر متعلقہ افراد کی سیکورٹی واپس لینے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم […]

سرکاری بھرتیوں پر پابندی سے متعلق حکومت سے جواب طلب

سرکاری بھرتیوں پر پابندی سے متعلق حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری بھرتیوں پر الیکشن کمیشن کی پابندی کے حوالے سے حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری بھرتیوں پر پابندی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ کس قانون اور اختیار کے تحت الیکشن کمیشن نے […]