counter easy hit

بھارت میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ

کوئٹہ: بلوچستان کےعلاقےتربت میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں شر پسند عناصر کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بلوچستان کےعلاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ پرامن بلوچستان اور صوبے کی ترقی کے خلاف سازش ہے۔ امن کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔