counter easy hit

اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت؛ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باعث ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Assets reference hearing; Finance Minister Ishaq Dar was not presentاسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں اسحاق ڈار پیش نہیں  ہوئے اور ان کے ضامن کے احمدعلی قدوسی پیش ہوئے۔ جج نے اسحاق ڈار کے ضامن سے استفسارکیا کہ اسحاق ڈار کہاں ہیں جس پر وزیر خزانہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق 3 سے 6 ہفتے صحت یابی میں لگ سکتے ہیں۔ اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ تفتیشی افسر کے آنے میں وقت لگے گا جس پر عدالت نے سماعت ساڑھے 12بجے تک ملتوی کردی۔ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے استثنیٰ سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا تھا۔ واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان پر 3 جب کہ اسحاق ڈار پر ایک ریفرنس دائر کیا ہے، گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے تھے اور عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔