counter easy hit

اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار کی استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Assets, beyond, income, case, decision, saved, against, immunity, case

Assets, beyond, income, case, decision, saved, against, immunity, case

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کی حاضری سےاستثنا اورریفرنس کا ٹرائل بذریعہ نمائندہ چلانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو آج ہی سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔اسحاق ڈار کی وکیل عائشہ حامد نے استثنا اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست دائر کی اور عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پہلے ڈاکٹر کی رپورٹس اور انجیو گرافی سے مطمئن نہیں،اب دوسرے ڈاکٹر کے پاس تشخیص کے لیے جارہے ہیں،تب تک یہ کیس نمائندے کے ذریعے چلایا جائے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وکیل عائشہ حامد نےبتایا کہ ظافر خان کو اسحاق ڈار نےاپنا نمائندہ مقرر کیا ہے ۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعدعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website