counter easy hit

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم حکومت کا مشکل دور میں بہترین اقدام ہے، اصغر برہان

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم حکومت کا مشکل دور میں بہترین اقدام ہے، اصغر برہان

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم حکومت کا مشکل دور میں بہترین اقدام ہے، غریبوں کی فلاح و بہبود اور متروک علاقوں کی آبادکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بد ترین معاشی بحران کے دنوں میں غریب عوام کو ترجیح دینا وزیراعظم عمران خان کا خاصہ ہے جس کی جتنی تحسین کی جائے کم ہے ۔ اللہ پاک کا شکر ہے کہ پورے ملک کا بجٹ ایک شہر اور ایک صوبے پر لگانے والوں سے جان چھوٹی  اور ایک قومی راہنما میسر آیا ہے جس نے پوری قوم کیلئے پورے پاکستان میں بے گھر لوگوں کو گھر دینے کا حکم دیا۔ وزیراعظم عمران خان کو ان کی انسان دوست پالیسیوں کے سبب صدیوں تک یاد رکھا جائیگا۔

ASGHAR BURHAN, GEN SECRETARY, PTI, FRANCE, PRAISE, GOVT'S, NAYA PAKISTAN, HOUSING, SCHEME, AND, IMRAN KHAN'S, INITIATIVE