counter easy hit

فلپائن میں آسیان کا اجلاس شروع

فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا اجلاس شروع ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں فلپائن کی ثقافت کے رنگ پیش کیے گئے۔

ASEAN meeting begins in the Philippineاس سے پہلے آسیان ملکوں کے سربراہوں نے فوٹو سیشن کرایا۔ فلپائن کے صدر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ تنظیم کے اکتیس ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں فلپائنی صدر نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل کی کوئی سرحد نہیں۔ علاقےمیں بحری قزاقوں کی کارروائی نے خطے کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ آسیان اجلاس میں آسیان کے 10 رکن ملکوں کے علاوہ امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، روس اور کینیڈا کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں ۔ آسیان اجلاس سے پہلے فلپائن کے صدر نے تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا، ٹرمپ، ٹروڈو، مودی اور شینزو ایبے نے ایک جیسے کپڑوں میں شرکت کی۔ کینیڈا کے وزیراعظم منیلا کے شہریوں سے گھل مل گئے اور ڈھیروں سیلفیاں بنائی گئیں۔