counter easy hit

کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا

پشاور: ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعۃ الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا ہے۔

Asad Mansoor, a spokesman of the banned organization Jamaat al-Ahrar, handed himself to the forcesملک بھر میں دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا ترجمان اسد منصور افغانستان میں روپوش تھا تاہم اب اس نے خود کو پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ اسد منصور کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ جماعت الاحرار نے اسد منصور کو احسان اللہ احسان کی جانب سے گرفتاری دیئے جانے کے بعد تنظیم کا ترجمان مقرر کیا تھا تاہم اب اس نے بھی خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ملا فضل اللہ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ مقرر کئے جانے کے بعد عمر خالد خراسانی اور دیگر 8 دہشتگرد کمانڈروں نے ٹی ٹی پی سے الگ ہوکر جماعت الاحرار تشکیل دی تھی جس کا پہلا ترجمان احسان اللہ احسان مقرر کیا گیا تھا۔