counter easy hit

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گورنرتبوک کی ملاقات

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنر قمرجاوید باجوہ سے سعودی عرب کی ریاست تبوک کے گورنر سے دوطرفہ ملاقات ہوئی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس سے پہلے شہزادہ فہد بن سلطان کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،تفصیلات کے مطابق فوج کے ادارہ برائے معلومات آئی ایس پی آر نے بتایاہے کہ تبوک کے گورنرشہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیزا لسعود نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دو ہفتے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودیہ عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے بعد شہزادہ فہد بن سلطان نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ون آن ون ملاقات کی جس میں باہمی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔