counter easy hit

بیمار اسحاق ڈار کی چھٹی کی درخواست منظور

اسلام آباد: دل کا عارضہ ہے، ڈاکٹرز نے فضائی سفر سے منع کیا ہے، لندن میں علاج جاری ہے، سیکشن 17 کے تحت بغیر معاوضے کے چھٹی عنایت کی جائے: خط

Approved the holiday application of sick Ishaq Darوزیراعظم نے بیمار وزیر خزانہ اسحاق کی تین ماہ کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی۔ واپس آنے پر چارج دوبارہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے خط میں لکھا ہے کہ آپ کے علم میں ہے، میں 27 اکتوبر کو کانفرنس میں شرکت کے لیے تاجکستان گیا، کانفرنس کے اختتام پر عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلا گیا۔ شیڈول کے مطابق مجھے 29 اکتوبر کو اسلام آباد آنا تھا، عمرے کی ادائیگی کے دوران میں نے سینے پر درد اور دباؤ محسوس کیا۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ مقامی ڈاکٹر نے مجھے اپنے پرانے دل کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا کہا، 29 اکتوبرکو لندن کے ڈاکٹرنے انجیوگرام کرانے کا مشورہ دیا، رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر نے مزید ٹیسٹ تجویز کئے۔ ڈاکٹر نے مجھے ہوائی سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر کے مطابق تجویز کردہ ٹیسٹ 27 نومبر کو ہونے ہیں۔ 27 اکتوبر سے اب تک فون اور دیگر ذرائع سے اپنے دفتری امور سرانجام دیتا رہا، جولائی 2017 سے ہونے والی تبدیلیاں معاشی شعبے میں سخت کام کی متقاضی ہیں۔ اس صورتحال میں میرے خیال میں مجھے مکمل صحتیابی تک چھٹی لے لینی چاہیے۔ آپ سے درخواست ہے مجھے سیکشن 17 کے تحت بغیر معاوضے کے چھٹی عنایت کی جائے۔ یہ بھی درخواست ہے کہ میری غیرموجودگی میں وزارت کے امور نمٹانے کے لیے باضابطہ انتظام کیا جائے۔ دنیا نیوز نے وزیر خزانہ کے چھٹی پر جانے کی خبر ایک روز پہلے دیدی تھی۔