counter easy hit

چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی 5روز کیلئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور

سیشن عدالت نے چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ظفرحجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

Approve pre-bail for five days of Chairman SECP Zafar Hijazi

Approve pre-bail for five days of Chairman SECP Zafar Hijazi

اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کے کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت نے ظفرحجازی کو آج ہی ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کئے۔ اس سے قبل ظفرحجازی نے 13 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے 4 روز کے لئے راہداری ضمانت حاصل کی تھی جب کہ عدالت نے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

About Hasnain Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website

You must be logged in to post a comment Login