counter easy hit

ایپل کا جدید ترین آئی فون بھی صارف کی جیب میں پھٹ پڑا

لاہور(ویب ڈیسک) ویسے تو اکثر سام سنگ فون کی بیٹری پھٹنے کے واقعات سامنے آتے ہیں مگر گزشتہ دنوں ایک میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ ایک شخص کی جیب میں تھا۔امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے جے ہلارڈ نامی شخص کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ عام طور پر آئی فون کے آگ پکڑنے کی کہانیاں سامنے نہیں آتیں اور ہر سال ایسے بمشکل ایک یا دو واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ ایک کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اسے پہلے تو فون میں آگ لگنے کا علم نہیں ہوا اور اس نے پہلے ہوا میں ایک مخصوص بو سونگھی۔اس کے فوری بعد اس نے جیب میں بہت زیادہ جلن محسوس کی جہاں سے دھواں بھی خارج ہورہا تھا۔جے ہلارڈ نے فوری طور پر دفتر میں اپنی ایک ساتھی سے مدد طلب کی۔جب فون میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا تو میری پتلون میں ایک سوراخ ہوچکا تھا جبکہ آگ بجھانے والا فوم کپڑوں اور جوتوں میں بھرچکا تھا جبکہ کولہوں میں تکلیف اور خارش بھی ہورہی تھی۔اس شخص کا فون بری طرح جل گیا تھا جس کے بعد وہ اسے ایک ایپل اسٹور لے گیا، تاہم وہ ناقابل مرمت قرار پایا۔فوٹو بشکریہ بی جی آر ڈاٹ کامہلارڈ کو نئے آئی فون کی پیشکش بھی کی گئی جس کے بدلے اسے اپنا جل جانے والا فون ایپل کے انجنیئرز کو بھیجنا تھا۔ مگر اس شخص کا کہنا تھا کہ ایپل کو اس کے کپڑوں کو پہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ بھی دینا چاہئے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ فون میں آگ لگنے کی وجہ کیا ہے مگر ہلارڈ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ایپل کے خلاف قانونی اقدام کرے۔