counter easy hit

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے مستقبل کی تیاریاں شروع کردیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے درمیان قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اب وہ ان قربتوں کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

Anushka Sharma and Virat Kohli start the preparations for futureانوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن اپنے رشتے کو نام دینے سے متعلق نہیں بلکہ مشترکہ جائیداد خریدنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے اپنے شعبوں میں سپر اسٹارز کا جوڑا پہلے ہی ایک ساتھ کاروبار کرچکا ہے دونوں نے مشترکہ طور پر ممبئی میں جائیداد خریدی ہے لیکن اب اسے مزید فروغ دینے کے لیے دونوں نے نئی دلی میں بھی بھی ایک ساتھ سرمایہ کاری کی ہے یہی نہیں بلکہ دونوں نے شراکت داری میں ایک ریسٹورینٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے کبھی بھی انوشکا کے لئے اپنے دل کے جذبات ظاہر کرنے سے نہیں روکا لیکن انوشکا نے کبھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔