counter easy hit

پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کارروائی ختم

سپریم کورٹ نے پی سی اوججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی۔

Anti-contempt court proceedings ended against PCO judgesچیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی خصوصی لارجر بینچ نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف توہین عدالت کی 14 درخواستوں کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ معاملہ 10، 11 سال پرانا ہوچکاہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چوہدری کا انتقال ہو چکا ہے، توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور مدعاعلیہ کے درمیان ہوتا ہے، عدالت توہین عدالت کے نوٹس واپس لے رہی ہے۔ واضح رہےکہ 2007 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں 3 نومبر 2007 کو پی سی او نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت کئی ججز نے حلف اٹھایا تھا۔