counter easy hit

ن لیگ کی ایک اور وکٹ گر گئی، فرحانہ قمر تحریک انصاف میں شامل

لاہور: چئیرمین تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی، مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما فرحانہ قمر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

مسلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی فرحانہ قمر تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے فرحانہ قمر کی پارٹی میں شمولیت پر ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔