counter easy hit

ایم کیو ایم پاکستان کا ایک اور رکن سندھ اسمبلی پی ایس پی میں شامل

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان رکنِ سندھ اسمبلی ندیم رازی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

Another Sindh Assembly member of MQM Pakistan is included in PSPپاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ گرادی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ندیم رازی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی، ندیم رازی پی ایس 121 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ندیم بھائی کو پاک سرزمین پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہمارے پاس اب تک لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، ہم آج بھی وہی بات کررہے ہیں جو پہلے دن کی تھی جب کہ لوگ ہماری سچائی کی وجہ سے پارٹی میں شامل ہوتے جارہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے 44 افراد کراچی میں جانوں سے گئے جب کہ ابھی تک قربانی کی آلائشیں پڑی ہیں، کب اٹھائی جائیں گی۔