counter easy hit

وزارت ریلوے ایک اور شاندار کارنامہ۔۔۔۔ شیخ رشید نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت ریلوے کا کرسمس اور آزادی ٹرین کی طرز پر پیام پاکستان ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا، شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے نے70 سال عمر سے زائد افراد کا ریل ٹکٹ مفت کردیا ہے، روزانہ ایک کروڑروپےکی ای ٹکٹنگ ہو رہی ہے، روزانہ ایک کروڑروپےکی ای ٹکٹنگ ہو رہی ہے،

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جلد ریلوے ریز رویشن آفس کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا، زیرریلوے شیخ رشید کی ہدایت پرفیصل آباد نان سٹاپ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید کی ہدایت پرکرایوں میں کمی کافیصلہ مسافروں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے اور فیصلے پر فوری عملدآمد کردیا گیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئے کرائے نامے کی مطابق لاہور سے فیصل آباداے سی پارلرکاکرایہ400روپے،بزنس کلاس کاکرایہ450 روپے ، لاہورسے فیصل آباد نان سٹاپ کے اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ35 0 روپے ہے ۔