counter easy hit

دبئی میں فن تعمیر کا ایک اور شاہکار نمونہ تیار

دبئی: زبیل پارک کے سفاری میں بننے والی فریم نما منفرد عمارت کا نقشہ تیار کر لیا گیا ، دونوں ٹاورز کو پل سے منسلک بھی کیا گیا ہے

Another mastermind of architecture designs samples in Dubaiدنیا کی بلند ترین عمارت سمیت کئی مشہور تعمیراتی شاہکاروں کیلئے مشہور دبئی تیزی سے ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے ، اسی سلسلے میں ایک نیا تعمیراتی نمونہ بھی تیار کر لیا گیا ہے جو ہو بہو دیوہیکل فوٹو فریم سے مشابہہ ہے ۔ زبیل پارک دبئی کے سفاری میں بننے والی فریم نما منفرد عمارت کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے 150 میٹر کے دو بلند ٹاورز اس انداز میں بنائے گئے ہیں کہ انہیں آپس میں ملانے کیلئے اوپری سروں سے ایک پُل سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ ایک سو میٹر کے پُل سے جڑے یہ ٹاور نہایت بلند ہیں جن پر دلکش نقش و نگار اور خوبصورت ڈیزائن ترتیب دیا گیا ہے اور گولڈ واٹر سے پالش کیا گیا ہے ۔ یہ دلکش عمارت رات کے اوقات میں رنگ تبدیل کرتے ہوئے خوبصورت منظر تخلیق کر دیتی ہے جس میں نصب کردہ جدید لفٹس کی مدد سے پورے شہر کا نظارہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔