counter easy hit

پنجاب کی تاریخ کی ایک اور بڑا اعلان ۔۔۔۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے اعلان نے لاکھوں گھروں میں خوشی کی لہر دوڑا دی

لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کی5میڈیکل یونیورسٹیز سے ملحقہ بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی محکمہ جاتی پریکٹس کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔15 دسمبر تک پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مزید 4200 ڈاکٹرز اور 6200 نرسز کی بھرتی کی جائے گی۔ منگل کو فیصل آباد کے دورے میں
الائیڈ ہسپتال، ڈسٹرکٹ اور جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اضلاع کی سطح پر 16 ہزار پیرا میڈیکل سٹاف کی بھی این ٹی ایس سے بھرتیاں ہونگی۔ حکومت پنجاب عام مریضوں کو صحت کی بہتر طبی سہولت دینے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ 25 ضلعی اور 15 تحصیل ہسپتالوں کو اپ گریڈ کر کے جدید مشینری فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر صحت نے فیصل آباد کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز میں طبی سہولیات کا معائنہ کیااور ہسپتال انتظامیہ کو اعلیٰ نظم ونسق برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔