counter easy hit

ایک اور ناراض لیگی ایم پی اے تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: میڈیا رپورٹس کے مطابق قادر پور راں سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رہنما مظہر عباس راں نے پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، انہوں نے بنی گالا میں سربراہ تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Another angry league MPA included in the PTIتفصیلات کے مطابق پی پی حلقہ 218 کے ن لیگی ایم پی اے ملک مظہر عباس راں کے اعلیٰ قیادت ن لیگ سے تحفظات تھے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے صلاح مشورے کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی مظہر عباس راں کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے مظہر راں کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دی مظہر راں نے شمولیت کی دعوت قبول کی۔