counter easy hit

چھٹے سالانہ دو روزہ یوروپین والی بال ٹورنامنٹ کی تیاری زور و شور سے جاری ہے ۔ ٹورنامنٹ سارسل میں یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ فرانس پاکستان ایسوسی ایشن

European Volleyball Tournament

European Volleyball Tournament

پیرس (نمائندہ خصوصی ) چھٹے سالانہ دو روزہ یوروپین والی بال ٹورنامنٹ کی تیاری زور و شور سے جاری ہے ۔ ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی شہر سارسل میں یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے سینئر راہنما چوہدری مختار اورنگزیب نے کیا ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ
چھٹا سالانہ والی بال ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے اور فرانس کی مقامی والی بال کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔ ۔ اس ایسوسی ایشن کا باقاعدہ آغاز چوہدری نواز اورنگزیب آف مورگاہ سرپرست فرانس پاکستان ایسوسی ایشن ، صدر چوہدری نوید اقبال پکھووال ، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق سندھو اور ممبران نے سات سال قبل کیا۔ اور گزشتہ چھ برس سے ہر سال یوروپین ٹورنامنٹ کا باقاعدہ انعقاد کیا جارہا ہے۔ فائینل میچ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان برائے فرانس معین الحق اور فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ اور فرانسیسی پارلیمنٹ میں فرانس پاکستان دوستی گروپ کے صدر فرانسوا پوپینی ہوں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے
یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں اور مہمان پیرس پہنچتے ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ میں ہزاروں شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں اور شائقین کا شوق دیدنی ہوتا ہے ۔ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے پیرس کے گرد و نواح اور دور دراز کے شہروں سے بھی شائقین سارسل پہنچتے ہیں اور ایک میلے کا سماں ہوتا ہے۔ گزشتہ روز فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کا ٹورنامنٹ کی تیاری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہؤا۔ جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نوید اقبال آف پکھووال ، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق سندھو اور دیگر عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ فرانس میں والی بال کے کھیل کے فروغ کیلئے وسائل مہیا کریں اور اپنی کمیونٹی کو تفریح مہیا کریں۔ اجلاس میں دیگر عہدیداران چوہدری اسرار اورنگزیب ، چوہدری یوسف گولین ، چوہدری محمد رفیق مغلی وال ، چوہدری سجاد مہنہ نمبردار ، چوہدری رفاق ڈھل ، چوہدری جاوید امرہ ، میاں ساجد گورسی ، سید عبدالرحیم سیالکوٹ ، میاں طارق خونن ، چوہدری آصف علی شیر ، چوہدری محمد انور ، چوہدری گلزار بوسال ، محمد اشرف سرگودھا ، چوہدری قمر مانگٹ ، میاں طاہر آف راجو ، چوہدری محمد حسنین آف سراں ، چوہدری محمد نوید آف منڈیر ، چوہدری محمد اسد نصیرہ ، چوہدری شاہد فاروق لنگڑیال ، چوہدری افضال بجاڑ والا ، چوہدری اظہر ٹبی ، فداء المصطفٰی و دیگر نے شرکت کی۔

European Volleyball Tournament

European Volleyball Tournament

European Volleyball Tournament

European Volleyball Tournament

European Volleyball Tournament

European Volleyball Tournament

European Volleyball Tournament

European Volleyball Tournament