counter easy hit

سنگا پور میں سالانہ موٹر شو شروع

سنگا پور میں چوتھے سالانہ موٹر شو 2018 کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں نامور کمپنیاں اپنی اپنی گاڑیوں کو نمائش کے لیے پیش کر رہی ہیں۔ موٹر شو میں رواں برس بھی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے Annual motor show started in Singaporeکے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کئے جارہے ہیں، جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے دوران 25مختلف کمپنیوں نے جدید سہولیات کی حامل 170 گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی ہیں۔

4روزتک جاری رہنے والا یہ رنگا رنگ موٹر شو 14جنوری کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ اس دوران ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔