counter easy hit

راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات

اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان سپورٹس رائٹز فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صوبائی ایسوسی ایشن یا یونٹ کی پہلے سے قائم یا قومی فیڈریشن سے ملحق ایسوسی ایشن کے متوازی تنظیم بنانے کا اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی ایسے اقدام میں ملوث قرار پانے والوں پر تاحیات پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

Annual elections of Rawalpindi Islamabad Journalist Associationیہاں جاری ایک بیان میں قومی فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک نے پاکستان سپورٹس رائٹز فیڈریشن کے نمائندے کی موجودگی میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی ایسوسی ایشن کو فیڈریشن کی نمائندہ تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام گروپوں نے اپنے اختلافات بالائے طا ق رکھ کر جس منظم انداز میں انتخابات کروائے وہ لائق ستائش ہیں اور باہمی اتفاق سے بننے والی (رسجا) کی نئی ایسوسی ایشن جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں سپورٹس جرنلسٹس کی ترقی و فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان سپورٹس رائٹز فیڈریشن کے صدر نے یقین طاہر کیا ہے کہ منتخب عہدے دار سینئر اور سابق عہدے داروں کی مشاورت سے خدمات کی انجام دہی ممکن بنائیں گے