counter easy hit

خیبر پختونخوا میں نئے ضلع اور 3 تحصیلوں کے قیام کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک نئے ضلع اورتین تحصیلوں کے قیام کا اعلان کر دیا ۔اعلامیہ کے مطابق ضلع اور تحصیلوں کے قیام کا اعلان خیبر پختونخوا لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت کیا گیا۔

Announce the establishment of new district and 3 Tehsils in Khyber Pakhtunkhwaاعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیا ضلع کلوئی پالس کوہستان ہوگا اور اس کی تحصیل پالس ہوگی جبکہ ضلع ایبٹ آباد کے علاقے لوئر تناول کو بھی تحصیل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ضلع مانسہرہ کا علاقہ بفہ پکھل بھی تحصیل قرار دے دی گئی ہے۔ ضلع اور تحصیلوں کے قیام کا اعلان الگ الگ اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔