counter easy hit

امیتابھ بچن نے ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی

ممبئی : بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کار حادثے میں زخمی ہونے کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا میں بالکل ٹھیک ہوں۔

Amitabh Bachchan denied the news about being injured in the accidentبھارتی میڈیا میں چند روز سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارامیتابھ بچن کولکتہ سے ممبئی واپسی پرایئرپورٹ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے ۔ رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن گزشتہ ہفتے 23 ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی غرض سے کولکتہ گئے تھے جہاں سے واپسی پران کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جسکے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ امیتابھ بچن نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میں میڈیا اوراپنے چاہنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ حادثے کی خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ میرا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا اورمیں بالکل ٹھیک ہوں۔