counter easy hit

اسٹاراسکرین ایوارڈ؛ امیتابھ اور عالیہ نے میدان مارلیا

Amitabh and Aliya Won Star screen Award

Amitabh and Aliya Won Star screen Award

ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں ہونیوالی اسٹار اسکرین ایوارڈ تقریب میں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنی فلم پنک پر بہترین اداکار جب کہ عالیہ بھٹ نے فلم اڑتا پنجاب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا اور انورادھارئے چوہدری کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’پنک ‘‘کو بہترین فلم سمیت چار ایوارڈ دیے گئے۔

رام مدھوانی نے فلم نیرجا پربہترین ہدایتکارجب کہ سائیوان قدراس نے بہترین اسٹوری اسکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کیا۔ کپوراینڈسنز میں رشی کپور بہترین معاون اداکار جب کہ شبانہ عظمیٰ کو نیرجا میں بہترین معاون اداکارہ کاایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ورن دھون نے فلم ’’ڈھشوم‘‘ میں کامک رول میں بہترین ایکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل سے ‘‘ امیتابھ بھٹہ چاریا بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ لے پائے پلک مچل نے فلم ’’ایم ایس دھونی‘‘ کے گانے ’’کون تجھے‘‘ سے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ وصول کیا ۔ڈیشاپتانی اسی فلم میں بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ اسل کرپائیں جب کہ ہرشوردھن کپور فلم مرزیا اور نیرجا میں جم ساربھ کو بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ۔اس موقع پر عالیہ بھٹ کو اسٹار پلس کی نئی سوچ ، دیپکا پڈوکون کو اسٹائل آئیکون جب کہ اداکارہ ریکھا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website