counter easy hit

عامر خان نے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کرنے کی عمران خان کی دعوت قبول کرلی

لاہور: باکسر عامر خان نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

Amir Khan accepted the invitation Imran khan knock out to corrupt politiciansسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ کا سہارا لیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہاں!میں پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کرنا پسند کروں گا۔ یاد رہے کہ نمل یونیورسٹی کیلیے فنڈز جمع کرنے کی خاطر لندن میں موجود چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ عامر خان آپ کو بلاؤں گا اور چاہوں گا کہ ملک کے کرپٹ سیاستدانوں کو ایک ایک کرکے رنگ میں آپ کے حوالے کروں۔