counter easy hit

ایک سال میں دو مرتبہ کروڑوں کی لاٹری جیتنے والا امریکی

میسا چیوسیٹس: امریکا کے ایک شہری کا نصیب ایسا چمکا کہ رواں سال کے 4 ماہ میں اس نے لاٹری کا ٹکٹ دو مرتبہ جیتا ہے، ہر بار اسے 10 لاکھ ڈالر کی رقم انعام میں ملی جو مجموعی طور پر 20 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

American winner of millions of lottery twice a yearامریکی ریاست میساچیوسیٹس کے ایک شہر میتھیون سے تعلق رکھنے والے جیسن ولیمز کو 30 ڈالر کا ٹکٹ کھرچنے پر جو نمبر ملے انہیں دوسری مرتبہ ایک ملین ڈالر کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔

اب سے چند روز قبل جیسن نے اپنے ٹکٹ کے ساتھ ایک یادگار تصویر اتروائی جبکہ وہ اس سال 10 جنوری کو بھی 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت چکے تھے۔ حال ہی میں جیتا ہوا لاٹری ٹکٹ انہوں نے میتھیون کے ایک اسٹور سے خریدا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ انعام یافتہ ٹکٹ بھی کسی نے ان سے یادگار کے طور پر خریدا ہے جسے انہوں نے 10 ہزار ڈالر میں فروخت کیا ہے۔