counter easy hit

امریکی صدرکا پیرس موسمیاتی معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس موسمیاتی معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آج سے پیرس معاہدے کی تمام غیر لازم شقوں پر عمل درآمد روک دے گا۔

American president announcement to be separated0 from the Paris climate deal

American president announcement to be separated0 from the Paris climate deal

اس معاملے پر فرانس، جرمنی، اٹلی نے مزید مذاکرات سے انکار کردیا جبکہ یورپی یونین اور چین پیرس معاہدے کو آگے بڑھانے کے عہد کا اعلان کیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکا کے پیرس معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں اور اسے پھر سے طے کرنے کے لیے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں گے تاکہ ایسا معاہدہ ہو جو امریکی ٹیکس دہندگان کے لیے بہتر ہو ۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات کاروں سے کہیں گے کہ سمجھوتے کی نئی شرائط منوائیں ۔ امریکا ’گرین کلائمیٹ فنڈ‘ کی فنڈنگ فوری طور پر روک دے گا، کیونکہ بہت بڑی رقم ضائع ہو رہی ہے۔

سابق صدر باراک اوباما نے 2015 میں یہ معاہدہ کیا تھا اور اس اعلان پر ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ’مستقبل کو رد‘ کر رہی ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کی ماحولیات کی وزیر کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو ٹرمپ کے اس فیصلے سے ’بہت مایوسی‘ ہوئی ہے۔ فرانس، جرمنی اور اٹلی کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان میں اس معاہدے سے متعلق امریکا سے دوبارہ کسی قسم کے مذاکرات کرنے کو مسترد کر دیا ہے۔

یورپی یونین اور چین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پیرس معاہدے پر عمل درآمد کو آگے بڑھائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website