counter easy hit

امریکا دنیا بھر کے انتخابات میں براہ راست مداخلت کرتا ہے، روسی صدر

روسی صدر ولادی میرپیوتن نے ایک مرتبہ پھر امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دنیا بھر کے انتخابات میں براہ راست مداخلت کرتا ہے۔

America is a direct interference in the around the world election, Russian President

America is a direct interference in the around the world election, Russian President

این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میل ہیک کرنے میں ان کی حکومت کا کوئی کردار نہیں تاہم امریکا دوسرے ممالک میں انتخابی مہم کے دوران مداخلت کرتا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ دنیا کے نقشے پر موجود کسی بھی ملک پر انگلی رکھی جائے ان کی یہی شکایت ہوگی کہ امریکا ہمارے اندرونی انتخابی عمل میں مداخلت کرتا ہے، اس لئے یاد رکھنا چاہیئے کہ ہرعمل کا مخالف سمت میں ردعمل ہوتا ہے۔

ولادی میرپیوتن کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میل ہیک کرنے میں امریکی خفیہ ایجسنی سی آئی کا ہاتھ ہوسکتا ہے تاکہ روس کو بدنام کیا جاسکتے، امریکی ایجسنی اس سے قبل بھی امریکا میں تخریب کاری کر کے دوسروں کو بدنام کرنے کی کوشش کرچکی ہے جب کہ سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کا الزام بھی سی آئی اے پر ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ امریکی انتخابات میں کوئی امیدوار ان کا پسندیدہ نہیں، صدر آتے اور جاتے رہتے ہیں اور اسی طرح سیاسی جماعتیں بھی اقتدار میں آتی جاتی رہتی ہیں تاہم سیاسی سمت کبھی تبدیل نہیں ہوتی اس لئے ہمیں کوئی پرواہ نہیں کہ کون امریکا کا صدر ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website