counter easy hit

پیرس، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹیل لینگویج اور سولائیزیشن میں اردو یوم ثقافت کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام، پاکستانی ثقافتی ورثہ کو شاندار اداز میں پیش کیا گیا

پیرس(پریس ریلیز)  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹیل لینگویج اور سولائیزیشن (انالکو) پیرس میں گذشتہ روز اردو یوم ثقافت کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی ثقافت، اردو شاعری، اردو گیت، پاکستانی تصویری نمائش اور پاکستانی ثقافتی ورثہ کو شاندار انداز سے پیش کیا گیا۔

Caption-1 Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque is addressing students and teachers of INALCO

Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque is addressing students and teachers of INALCO

اس ثقافتی دن کی تقریب میں انالکو فرانس کے طلباء اور اساتذہ، فرانسیسی سول سوسائٹی کے اراکین اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں جناب معین الحق سفیر پاکستان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

 Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque is meeting with Mr. Jean. Francois Huchet Vice President INALCO

سفیر پاکستان نے اپنے خطاب کے دوران انالکو کے شعبہ اردو کی جانب سے منعقد کیئے جانے والے ’یوم اردو ثقافت‘ کے دوسرے ایڈیشن کو کامیابی سے منعقد کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے شعبہ اردو کے فرانسیسی طالبعلموں کو مختلف تعلیمی، ثقافتی اور سماجی پروگراموں میں حصہ لینے پر ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب اردو زبان کو دنیا کی ایک بڑی زبان کے طور پر متعارف کروانے میں مدد گار ثابت ہوگی اور فرانسیسی طالبعلموں کو اردو زبان سیکھنے میں دلچسپی پیدا کرے گی۔

 Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque is presenting a book titled Folk Heritage of Pakistan to VP INALCO

Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque is presenting a book titled Folk Heritage of Pakistan to VP INALCO

سفیر پاکستان نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان فرانس اردو زبان کو فرانس میں فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ حال ہی میں سفارت خانہ پاکستان نے فرانسیسی غیرسرکاری تنظیم ای پی ڈی ایچ کے ساتھ مل کرپہلی مرتبہ فرانسیسی طلباء و طالبات کے لئے اردو کلاسز کا اجراء کر دیا ہے جس سے فرانس میں اردو کی ترقی و ترویج میں مدد ملے گی۔

Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque in a group photo with students and faculty of Urdu Section INALCO

Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque in a group photo with students and faculty of Urdu Section INALCO

اس سے قبل جناب شاہ زمان حق جو کہ انالکو میں شعبہ اردو کے سربراہ ہیں انہوں نے سفیر پاکستان کو انالکو کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انالکو فرانس میں وہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جس میں اردو سکھائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اردو علوم کا سرٹیفیکیٹ دوسال اور اردو ڈپلومہ تین سال اور ہائر ڈپلومہ چار سال کی تعلیمی مدت پر محیط ہے۔

سفیر پاکستان نے اپنے اس دورے کے دوان انالکو کے نائب صدر جناب جین فرانسکو حویت کے ساتھ ملاقات کی اور فرانس میں اردو کو بطور اختیاری مضمون اور اردوزبان کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔ سفیر پاکستان نے پاکستان کے نامور مصنفوں کی لکھی ہوئی چند کتابیں پاکستان سے خصوصی طور پر اردو کے شعبہ لائبریری کے لیے منگوائیں تھیں جو انہوں نے شاہ زمان صاحب کے حوالے کیں اور امید ظاہرکی کہ یہ کتابیں اردو سیکھنے والے طالبعلموں کو اردو اور پاکستان کے لوگوں کو بہتر طور جاننے میں مدد گار ثابت ہونگی۔