counter easy hit

زیتون کی کتنی اقسام ہیں اوراسکے درخت کہاں کہاں اگائے جاسکتے ہیں؟فوائد بارے حیرت انگیز معلومات

قصور(یو این پی)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ زیتون کا درخت زندگی اور امن کی علامت ہے زیتو ن کی ایک ہزار سے زائداقسام ہے زیتون کا تیل دل کی بیماری پٹھوں کی کمزوری اور نیند کی کمی جیسے امراض کیلئے بے حدمفیدہے زیتون کا درخت سدابہار ہے اس کی بلندی 15میٹر جبکہ پھیلاؤ10میٹر تک ریکارڈ کیاگیاہے۔ زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لیکر برف پوش پہاڑی چوٹیوں تک اگائے جاسکتے ہیں زیتون کے پودے عام طورپر چار سے پانچ سال کی عمر میں پھل دینا شروع کردیتے ہیں زیتون کے پودے پر پھول آنے کا عمل زیتون کی قسم اورموسمی حالات پرمنحصر ہے پھول آنے کے بعد 4تا5ماہ تک پھل پک کر تیار ہوجاتاہے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔