counter easy hit

حیرت انگیز حقائق جن سے آپ لاعلم ہیں

نہ ہی آپ ہر چیز میں ماہر ہیں اور نہ ہی آپ یہ دعویٰ کرسکتے کہ آپ سب کچھ جانتے ہیں کیونکہ معلومات جتنی بھی ہو وہ کم ہوتی ہے- ہماری دنیا متعدد دلچسپ٬ عجیب اور حیرت انگیز معلومات سے بھرپور ہے جس کا تعلق زندگی کے مختلف شعبہ جات سے ہے- ایسی ہی کچھ معلومات یا حقائق ہم آج کے اپنے اس آرٹیکل میں آپ کے سامنے پیش کریں گے جو آپ کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیں گے-

یاہو کی موجودہ سی ای او ماریسہ مائیر  دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی پہلی خاتون ملازم تھیں- انہوں نے 1999 میں گوگل میں ملازمت اختیار کی تھی

مین ہٹن میں ایک شادی پر آنے والا اوسطاً خرچ 80 ہزار ڈالر ہوتا ہے- اور یہ امریکہ میں ایک اوسط درجے کی شادی پر خرچ کی جانے والی سب سے زیادہ رقم ہے-

چین میں 93 ملین افراد ایسے ہیں جن کا نام وانگ ہے- یقیناً یہ عجیب ہے لیکن یہ اس ملک کا سب سے مقبول ترین نام ہے-

ہر سال دنیا بھر میں رونما ہونے والے کار حادثات میں 50 ملین افراد زخمی ہوجاتے ہیں- یقیناً یہ کار حادثے کا شکار ہونے والوں کی ایک حیرت انگیز تعداد ہے-

آسٹریلیا کی سب سے پہلی پولیس فورس ایسے قیدیوں پر مشتمل تھی جنہوں نے جیل میں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کیا تھا-

ہم اکثر اوزون کی تہہ میں ہوجانے والے سوراخ کا ذکر سنتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سوراخ کا سائز پورے یورپ کے سائز سے دو گنا بڑا ہے؟

آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں سائیکلوں کی تعداد وہاں کی آبادی سے بھی زیادہ ہے-

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے زیبرا سفید ہوتا ہے اور اس پر کالے رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں- لیکن سرکاری طور پر زیبرے کو کالا رنگ اور اس پر سفید دھاریوں والا جانور قرار دیا گیا ہے-

اگر آپ الاسکا میں رہائش اختیار کرتے ہیں تو وہاں پیزا کا آرڈر دینے پر آپ کو پیزا کی ڈلیوری جہاز کے ذریعے کی جائے گی-

کیا آپ جانتے ہیں کہ شیر کی دھاڑ کی آواز 5 میل دور سے بھی سنی جاسکتی ہے؟