counter easy hit

پیرس، ایفل ٹاور پر آل پارٹیز جموں کشمیر فورم فرانس کے زیر اہتمام مظلوم کشمیریوں پر بھارتی جبرواستبداد کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ،

پیرس (نمائندہ خصوصی)  ۱۵ اگست کو پیرس ایفل ٹاور پر آل پارٹیز جموں کشمیر فورم فرانس کے زیراہتمام ایک عظیم الشان اجتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منا کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور اقوام عالم کو یہ پیغام دینا تھا کے وہ کشمیر کے مسلہ پر اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کو مجبور کریں کے وہ کشمیریوں پر ظلم بند کرے اور انہیں حق خودارادیت دے – سٹیج سیکرٹری کے فرایض فورم کے جنرل سیکرٹری کامران بٹ نے سرانجام دیے جبکہ صدارت فورم کے صدرمرزا آصف جرال نے کی- مقرریں میں کواڈینیٹر محمد قدیر اور سینیر رہنما فورم خالق جرال اور چوہدری افراز راجہ امجد، نوید غوث، اور دیگر مقرریں جن میں تحریک انصاف فرانس کے راہنما عارف مصطفایی،ظریف شاہ ، تحریک انصاف اٹلی کے راہنمابشیر بوسال، تحریک انصاف فرانس کے صدر زوالفقار  جتالا, افضال ڈھل, مرزا خالد بشیر ,پیپلز پارٹی فرانس کے صدرچوہدری رزاق ڈھل ، عمیر بیگ،نعمت اللہ شیخ ، نصیر گردیزی شامل تھے –

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین  نے کہا کہ مظلوم کشمیری نصف صدی سے بھی زائد عرصے سے بھارتی جبر و استبداد کا شکار ہیں۔ بھارت نے کشمیر میں بربریت کی اندوہناک داستانیں رقم کر رکھی ہیں ۔ اس اندھیری رات کے اختتام کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ تمام کشمیری مظاہرے میں آئیں اور کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں اور مظلوموں کی آواز بنیں ۔

مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام نہ ہی بھارت کے قبضے کو مانتے ہیں نہ ہی بھارتی قابض آئین کشمیر کو مانتے ہیں اور بھارت کو جمہوری ملک مانتے ہیں کشمیری عوام پر فوج کشی اور ظالمانہ مظالم جاری رکھنے کے لئے کٹھ پتلی حکومت سے اسی نئے حقوق سے محروم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگانے والا بھارت اپنی دہشتگرد تنظیموں کے زیر اثر غلیظ ترین نظام چلا رہا ہے۔  بھارت میں کشمیریوں مسلمانوں سمیت سکھ مذہب کے لوگ اور دوسری ریاستیں بھی ظلم کا شکار ہیں جس کا سد باب نہ تو انڈین قانون کرسکتا ہے نہ عدالتیں۔ بلکہ ہندوستانی عدالتیں بھی دہشتگرد تنظیموں اور دہشتگرد اور انتہا پسند وں کے زیر اثر کسی کشمیری کو اوردوسری اقلیتوں کے لوگوں کو نہ انصاف فراہم کرتی ہیں اور نہ ہی ان سے بچانے کیلئے کوئی اقدام کرسکتی ہیں ایسی حالت میں کشمیری مسلمانوں کو بھارت سے آزادی ملنی چاہیے تاکہ کشمیری مسلمان اپنے دین و مذہب اور روایات کے مطابق حقوق حاصل کرسکیں اور زندگیاں گزار سکیں

all, parties, kashmir, forum, france, raised, protest, on, Eiffel, tower, France, and, observed, indian, independence, day, as, black day