counter easy hit

عالیہ بھٹ نے برقعہ پہننا شروع کر دیا

لاہور: اداکارہ ان دنوں اپنی فلم ”راضی ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، اس فلم کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں

Alia Bhatt started wearing Burkaعالیہ بھٹ ان دنوں فلم “راضی” کی عکسبندی میں مصروف ہیں ، ان کی شوٹنگ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں وہ شلوار قمیض میں ملبوس ایک مارکیٹ میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں وہ برقعہ اوڑھے رکشے پر سوار ہیں۔

عالیہ بھٹ ماضی کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ کی چھوٹی بہن اور معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم    سٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیا تھا جس میں انہیں بہترین ڈیبیو ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

عالیہ بھٹ کے پہلی فلم کی ریلیز کے بعد ساتھی اداکار ورون دھون کے ساتھ افیئر کی خبریں بھی میڈیا میں سرگرم رہیں لیکن دونوں جانب سے اس حوالے سے تردید کر دی گئی۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ فلموں میں کام کرنے کیلئے انڈسٹری میں آئی ہیں ، عشق اور محبت کے چکر میں پڑ کر وقت ضائع کرنا انہیں پسند نہیں۔