counter easy hit

‘راضی’ میں پاکستانی بہو کا کردار نبھاتی عالیہ کی جذباتی انداز میں رخصتی

ممبئی: عالیہ بھٹ کی فلم راضی کا گانا دل برو ریلیز کردیا گیا، جس میں ان کی فلم میں رخصتی کے لمحات کو پیش کیا گیا۔

Alia Bhatt emotionally leave plays a role of Pakistani daughter-in-law in "Raazi"بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم راضی کے گانے دل برو کی موسیقی نہایت خوبصورت انداز میں کی گئی، جس میں ایک والد اور بیٹی کے رشتے کو بھی بخوبی انداز میں دکھایا گیا۔ گانے میں عالیہ بھٹ نے اپنے تاثرات سے بہترین انداز میں پیش کیا کہ رخصتی کے وقت ایک لڑکی کے کیا جذبات ہوتے ہیں۔ اس گانے کی گلوکاری ہرش دیپ کور نے کی ہے، اور گلوکارہ کا ماننا ہے کہ یہ گانا ہر شادی میں رخصتی کے وقت بجایا جائے گا۔ عالیہ بھٹ نے بھی اس گانے کو اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ اس گانے کو سننے کے بعد وہ بے ساختہ رو پڑیں تھیں۔

عالیہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے والد مہیش بھٹ کا بھی ذکر کیا، جنہوں نے ان کو کیریئر میں آگے بڑھنے کا ہمیشہ حوصلہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ فلم راضی ہندوستانی لکھاری ہریندر ایس سکا کے ناول کالنگ سہمت پر مبنی ہے۔ اس ناول میں 1971 کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان لگنے والی جنگ اور تنازعات کے بارے میں لکھا گیا۔ ناول اگرچہ سچی کہانی پر مبنی ہے، تاہم اس پر مبنی فلم میں کئی فکشن واقعات بھی شامل کیے گئے