counter easy hit

علی رضا عابدی کا مبینہ قتل : تفتیش کے دوران حملہ کرنے والے نیٹ ورک کا تعلق کہاں سے نکل آی

کراچی (ویب ڈیسک) ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے ایم کیوایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل میں لندن، ساؤتھ افریقا نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ضلع جنوبی پیر محمد شاہ نے کہا کہ علی رضا عابدی کی میں آہستہ آہستہ آگے جارہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علی رضا عابدی کیس میں اطلاعات ہیں کہ لندن، ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک آیا ہوا تھا تاہم معاملے میں مزید حقائق کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کے رہنما علی رضا عابدی کو 25 دسمبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ تفتیشی اداروں نے علی رضا عابدی کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے جیل میں قید ملزمان سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے7 رکنی پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی، جس نے جیل میں قید ایم کیو ایم لندن کے ملزمان سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم کی سربراہی سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ پیر محمد شاہ کر رہے ہیں ، دیگر ارکان میں ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زون طارق دھاریجو، قائمقام ایس پی کلفٹن سوہائی عزیز، ایس پی ڈی او مختیار احمد خاص خیلی، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن راجہ اظہر محمود، ایس ایچ او گزری انسپکٹر اسد اللہ منگی اور انویسٹی گیشن آفیسر انسپکٹر چوہدری امانت شامل ہیں۔