counter easy hit

علی عمران نے میرے گھر پر قبضہ کر رکھا ہے۔۔۔ شہباز شریف کے داماد کیخلاف صبح صبح ایک اور کیس سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) شہباز شریف کے داماد علی عمران اپنے ہی ملازم کے گھر پر قبضے میں ملوث نکلے۔سابق ملازم نے علی عمران یوسف کے خلاف نیب کو درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک فرار علی عمران کے خلاف ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے۔شہباز شریف کے داماد علی عمران پر گھر پر قبضے کا کیس سامنے آگیا ہے۔ان کے اپنے ہی سابق ملازم نے انکے خلاف درخواست دے دی۔ شہری نے نیب کو دی جانے والی درخواست میں کہا کہ وہ علی عمران کا ملازم تھا، انہوں نے سال 2013 سے اس کے گھر پرقبضہ کر رکھا ہے۔ درخواست کے مطابق علی عمران نے مقامی ایس ایچ او اور سی آئی اے سے دھمکی آمیز فون کروائے کہ ایک جھوٹے کیس میں سے اس کا نام نکال دیا گیا ہے اور جرمانے کے طور پر 19 لاکھ سے زائد رقم ادا کرے۔ رقم نہ دینے پر علی عمران نے 7مرلے کے گھر سے بے دخل کرکے رجسٹری اور بیع نامہ زبردستی اپنے نام کر الیا اورگھر پر قبضہ کر لیا۔ واضح ہو کہ کچھ عرصہ پہلے یہ بھی خبر سامنے آئی تھی کہ سابقہ حکومت کے اعلیٰ عہدیدار نوید اکرام کو کرپشن کے الزام میں پکڑا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 50 کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے کے بدلے رہائی حاصل کر لی تھی۔ڈی جی نیب نے انکشاف کیا تھا کہ لوٹی ہوئی رقم میں سے 13 کروڑ کے لگ بھگ رقم شہباز شریف کے داماد علی عمران کو دئیے گئے۔ سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نوید اکرام نے پنجاب پاور کمپنی میں 23 کروڑ روپے کی کرپشن کی جبکہ ایرا میں 20 کروڑ سے زائد رقم کا غبن کیا گیا ۔ اس کے علاوہ نیب دستاویزات کا بتانا ہے کہ مذکورہ افسر نے پارک اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی میں بھی تعیناتیوں کے دوران ساڑھے تین کروڑ روپے کی خوردبرد کی۔ اس پر ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ انہی پیسوں میں سے 13 کروڑ کے قریب رقم شہباز شریف کے داماد علی عمران کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ علی عمران کے اکاونٹ میں یہ رقم سرکاری چیکوں کے ذریعے منتقل کی گئی۔یہ رقم اس مد میں دی گئی تھی کہ علی عمران اس رقم کو پلازوں کی تعمیر میں بطور انویسٹمنٹ استعمال کریں گے تاہم نوید اکرام 50 کروڑ کی پلی بار گین کے بعد رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔