counter easy hit

اکشے کمار ڈراؤنی فلم میں بھی کام کرنے کے لئے تیار

بالی ووڈاداکار اکشے کمار اس وقت اپنی فلم پیڈمین کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں تاہم وہ بہت جلد ایک ڈراؤنی فلم میں بھی کام کرتے نظر آئینگے۔

Akshay Kumar ready to work in scary movieلاہور: 50 سالہ اداکار کی فلم پیڈ مین کے علاوہ رواں سال دو اور فلمیں گولڈ اور 2.0 بھی ریلیز کی جائینگی جبکہ وہ اپنی فلم کیساری کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔ اداکار کئی مختلف کردار ادا کرنے کے بعد اب وہ ڈراؤنی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے 2015 میں ریلیز ہونیوالی تامل ہارر فلم ’’کنچنا 2‘‘کے ہندی ریمیک میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے ۔ واضح رہے کہ اس خبر کا اعلان بالی ووڈ تجزیہ کار رمیش بالا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔