counter easy hit

شام میں فضائی حملہ، 19شہری ہلاک

شام کے صوبے دیرالزور میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم از کم 19شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

Airstrikes in Syria, 19 civilians killedشام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ فضائی حملے ممکنہ طور پر روسی طیاروں نے کیے ہیں۔ اس علاقے میں گزشتہ دو روز سے سرکاری فورسز شدید حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک روز پہلے روسی بمباری کی ہی وجہ سے دریائے فرات میں ایک کشتی پر سوار 34افراد مارے گئے تھے۔