counter easy hit

اسلام آباد میں ایئر شو کی ریہرسل، جنگی طیاروں کی گھن گرج

اسلام آباد: یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کے لیے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں ہورہی ہیں۔

Air show's rehearsal in Islamabad, the horizon of war aircraft

Air show’s rehearsal in Islamabad, the horizon of war aircraft

یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد کی فضاؤں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں کی جارہی ہیں۔ پاک فضائیہ کا ایئر شو چودہ اگست کو ایف نائن پارک میں دوپہر ایک بجے ہوگا جس میں ایف سولہ، جے ایف 17 اور فضائی بیڑے میں شامل دیگر طیارے حصہ لیں گے جب کہ پہلی مرتبہ اگسٹا ہیلی کاپٹر کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ ایئر شو میں مسلح افواج کے کمانڈوز فری فال جمپنگ کا مظاہرہ کریں گے۔ ترکی، سعودی عرب کے طیارے بھی یوم آزادی ایئر شو کا حصہ ہیں اور دونوں دوست ممالک کی ایروبیٹک ٹیمیں زبردست فضائی مظاہرہ پیش کریں گی۔  یوم آزادی پر پاک فضائیہ کا ایئر شو کراچی سی ویو پر بھی دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ سی ویو پر ہونے والے ائرشو میں پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا جب کہ ایف سولہ اورجے ایف سیونٹین بھی شو کا حصہ ہوں گے نیز پاک آرمی اور نیوی کے ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لینگے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website