counter easy hit

ٹینکر مالکان کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں پیٹرول کی صورتحال معمول پر آگئی

حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹینکرز مالکان نے ہڑتال ختم کرکے تیل کی سپلائی بحال کردی جس کے بعد ملک بھر میں صورتحال معمول پر آگئی ہے۔

After the tanker owners' strike was over the situation in the country has become normal

After the tanker owners’ strike was over the situation in the country has become normal

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن، کنٹریکٹرز اور حکومت کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات کا دوسرا دور وزارت پیٹرولیم کے دفتر میں ہوا جس میں حکومت کی طرف سے سیکریٹری پیٹرولیم سلطان راجہ اور چیرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل مذاکرات میں شریک ہوئے جب کہ ٹینکرز مالکان کی جانب سے ایسوسی ایشن کے چیرمین یوسف شاہوانی نے نمائندگی کی۔ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیرمین یوسف شاہوانی نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یوسف شاہوانی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران وزارت کا رویہ بہت اچھا رہا، ہمارے مطالبات مان لیے گئے ہیں جس پر سیکریٹری وزارت پیٹرولیم کے شکر گزار ہیں، مسئلے کا 15 روز میں حل نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ20 تاریخ کوحکومت کو ہڑتال کی کال دی تھی جسے 24 تاریخ تک مؤخر کیا، اس لیے پیٹرول کی ترسیل رکنے پر عوام کی پریشانی کی ذمہ دار حکومت ہے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد کراچی پورٹ قاسم اور کیماڑی ٹرمینل سے تیل کی سپلائی فوری شروع کردی گئی تھی جس کےبعد گزشتہ روز ہی رات تک کراچی میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوگئی تھی تاہم آج شہر میں تمام پیٹرول پمپس پر معمول کے مطابق ایندھن کی سپلائی جاری ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پیٹرول کی سپلائی معمول پر آچکی ہے تاہم بعض شہروں میں پیٹرول کی فراہمی سست روی کا شکار ہے۔  چیرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع کا کہنا ہےکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جاری ہے اور تمام پمپس کھلے ہوئے ہیں۔ جب کہ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کے سینئر ممبر احسن شکور کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی رات بھر جاری رہی، پی ایس او پمپس پر ڈیزل کی سپلائی بھی طلب کےحساب سےکردی گئی جب کہ کراچی میں پی ایس او کو پمپس کو رات سے اب تک 22 لاکھ لیٹرپٹرول سپلائی کیاجاچکا ہے۔ واضح رہےکہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو قانون کے دائرے میں لانے پر ٹینکر مافیا نے ہڑتال کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website