counter easy hit

انتخابات میں بھاری منیڈیٹ کے بعد حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق، عوام احتجاجی سیاست کے متحمل نہیں ہوسکتے، اصغر علی مبارک رہنما پاکستان عوامی لیگ

انتخابات میں بھاری منیڈیٹ کے بعد حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق، عوام احتجاجی سیاست کے متحمل نہیں ہوسکتے، اصغر علی مبارک رہنما پاکستان عوامی لیگ

راولپنڈی: (پریس رہلیز) پاکستان عوامی لیگ کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے کہا ھے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء میں بھاری منیڈ یٹ سے کامیابی حاصل کی ھے قوم کو عمران خان نیا وزیر اعظم مبارک ھو ..عوامی منیڈ یٹ ایک واضح برتری سے حاصل کرکے حکومت بنانا پاکستان تحریک انصاف کا حق ھے اپوزیشن پانچ سال انتظار کرے ،عوام کسی احتجاجی سیاست کے متحمل نہیں هوسکتی ،ان خیالات کا اظھار انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج و حلقہ این اے 62 راولپنڈی ریٹرننگ آ فیسر جناب راجہ محمّد اجمل خان کی عدالت میں ایک سوال کے جواب میں اپنے موقف میں کیا جمعہ کے روز پوسٹل بیلٹ پیپروں کے ووٹو ں کی گنتی کے موقع پر موجود حلقہ این اے 62راولپنڈی امیدواران و نما ئںدئیگان سے مشترکہ طور پر ریٹرننگ آ فیسر جناب راجہ محمّد اجمل خان نے سوال کیا ” آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ھے تو اس استفسار کے جواب میں معزز عدالت میں موجود دیگر سیاست دانوں کو مخاطب کرکے پاکستان عوامی لیگ کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے کہا کہ ماضی کی غلط روایتوں کا خاتمہ کرکے تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک و قوم کی خاطرایک پیج پر کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستانی قوم کاسبز ھلالی پرچم دنیا کی بہترین جمہوری قوم کی حیثیت سے بلند مقام حاصل کر سکے جس کےلئے ضروری ھے کہ احتجاجی سیاست کے بجاۓ پاکستان عوامی لیگ کی طرح پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بطور وزیرا عظم پاکستان کام کرنے دیا جاۓ جنہوں نے اپنے پہلے پالیسی خطاب سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی سیاست نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جسے پاکستان سمیت ملک بھر میں سراہا جا رہا ھے۔ اصغر علی مبارک نے کہا کہ عمران خان پالیسی خطاب میں مخالفین کو مذاکرات کی پیشکش کی تاکہ سیاسی تعلقات اچھے ہوں ۔ اصغر علی مبارک نے حلقہ این اے 62 راولپنڈی کے ریٹرننگ آ فیسر جناب راجہ محمّد اجمل خان کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اعلی عدلیہ نے ملک میں بروقت آزادانہ ،منصفانہ شفاف ،غیر جانبدارانہ انتخابات کروا کر دنیا بھرمیں پاکستان کے سافٹ امیج کو بلند کیا جس پر غیر ملکی مبصرین نے پاکستانی انتخابات کے انتظامات کو مثالی قرار دیا جس پی الیکشن کمیشن پاکستان ،افواج پاکستان ،سپریم کورٹ خراج تحسین کے مستحق ھیں اس موقع پرحلقہ این اے 62راولپنڈی کے امیدواران و نما ئںدئیگان کی بڑی تعداد بھی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج و حلقہ این اے 62 راولپنڈی ریٹرننگ آ فیسر جناب راجہ محمّد اجمل خان کی عدالت میں موجود تھی