counter easy hit

حکومت کے بعد چیئر مین نیب بھی میدان میں آگئے، دبنگ اعلان کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)‌ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کبھی کسی دباؤ کے سامنے سر نہیں‌ جھکائے گا،، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا. ان کا کہنا تھا کہ اگرملک میں کوئی بھی این آراو ہوا تو نیب اسکا حصہ بالکل نہیں بنے گا ،، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کبھی کسی دباؤ کے سامنے سر نہیں‌ جھکائے گا،، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا. ان کا کہنا تھا کہ اگرملک میں کوئی بھی این آراو ہوا تو نیب اسکا حصہ بالکل نہیں بنے گا ،، انھوں نے کہا کہ نیب پرکبھی دباؤنہیں آیا کہ حزب اقتدارکے ساتھ رعایت کرے، دباؤ آیا، تب بھی سر نہیں جھکائیں گے،،چیئرمین نیب نے کہا کہ آج یہ کہا جاتا ہے کہ نیب نے وزیر اعظم کی توہین کر دی، توہین کا لفظ استعمال کرنے والے سادہ لوح ہیں،،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ اس اقدام سے یہ ثابت ہوا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکومت ہے،،انھوں نے اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف نیب کی تفتیش کا حصہ بن سکتا ہے، کسی حکومتی عہدے داروں کو یہ استحقاق نہیں کہ وہ نیب کی کارروائی کاسامنانہ کرے،، ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی دن واضح‌کر دیا تھا اپنا کام آئین اور قانون کےمطابق کروں گا، این آراوہواتو اس کاحصہ نہیں بنیں گے،، چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہا کہ وزیراعظم کی توقیر اور عزت میں اضافہ ہوا ہے، عالمی سطح پرتاثر گیا پاکستان میں کرپشن کے خاتمےکی کوشش ہورہی ہے.