counter easy hit

عبدالستار ایدھی کے بعد سے عطیات میں 30 فیصد تک کمی

کراچی: نئے منصوبے شروع کرنے ہیں، رواں سال چین سے 120 جدید ایمبولینسز منگوائیں ، عوام شخصیات سے متاثر ہوتے ہیں ، فنڈز کی کمی بہت جلد دور کرلی جائے گی: ایدھی ذرائع

After the death of Abdul Satar Edhi, 30% reduction in donationعبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے ملکی اور غیر ملکی فنڈز میں 30 فیصدتک کمی آئی ہے تاہم ادارے کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق عبدالستارایدھی فاؤنڈیشن مزید منصوبوں پر بھی کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ رواں سال ایدھی فاؤنڈیشن نے چین سے 120 ایمبولینس منگوائی ہیں ۔ ہر ایمبولینس کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے۔

ان جدید آلات سے لیس ایمبولینسز کو آپریٹ کرنے کے لیے پیرا میڈک سٹاف اور طبی عملے کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ ایمبولینسز بڑے حادثات میں زخمیوں کو ایک سے دوسرے شہر منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی ۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینسز بھی خریدی ہیں ۔ ایدھی ذرا ئع کا کہنا ہے کہ فنڈز کا بحران وقتی ہے جس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ عوام شخصیات سے متاثر ہوتے ہیں اور ان کے جانے کے بعد فنڈز میں کمی واقع ہونا فطری امر ہے ۔ فیصل ایدھی کی کوشش ہے کہ فنڈز کی کمی جلد از جلد پوری کی جائے ۔ ایک 6 منزلہ عمارت میں ہسپتال کھولنے کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔