counter easy hit

ہر 6 ماہ بعد سرکاری افسران کا مخصوص ٹیسٹ ہو گا،

سرگودھا(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایات پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی سطح پر بلا معاوضہ تمام سرکاری ملازمین ،کنٹریکٹ ملازمین،ایڈہاک ازم اور ڈیلی ڈیجزکاسافا پروگرام کے تحت ہر چھ ماہ بعد الکوحل ،میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے گا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فوری طور پرتمام سرکاری ملازمین کے خون کے نمونے حاصل کیئے جائیں گے اور میڈیکل ٹیسٹ اور بلڈ ٹیسٹ میں کسی بھی قسم کے الکوحل کی آمیزش کے علاوہ دیگر نشہ آوراشیاء کے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا تو اسے فوری طور پر کسی قسم کی مراعت دیئے بغیر ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا ۔قومی ایئر لائن پی آئی اے میں فضائی کپتانوں اور فضائی میزبانوں میں نشہ کرنے کے انکشافات کے بعد وفاق کی ہدایات پرصوبائی حکومت نے اس اقدام کافیصلہ کیاہے ۔